دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت جامعۃ المدینہ آن لائن (پاکستان) کےشفٹ تعلیمی امور ذمہ داران اور ٹرینرز کا سالانہ ٹریننگ سیشن منعقد ہوا۔

ابتداءً تفتیش آفس ذمہ دار مولانا سیّد فرقان شاہ عطاری مدنی نے مائیکرو سافٹ ٹیمز، اسٹوڈنٹ پورٹل اور LMS میں آنے والے مسائل پر رہنمائی کی جبکہ نگرانِ ایگزیمنر نے ٹیم میں فائنل ایگزام کا فارم فل کرنے کا طریقہ نیز ان میں آنے والے مسائل کا حل بتایا۔

ا س کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےشرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)