دعوتِ اسلامی
کےشعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈ می کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شفٹ
ناظمین کی تین دن6،7،8 ستمبر2021ء سنتوں
بھری نشست کا سلسلہ ہواجس میں اراکینِ مجلسِ شوریٰ کی آمد کا بھی سلسلہ ہوا جن
میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمدشاہد عطاری، حاجی عبدالحبیب عطاری اور حاجی یعفوررضا
عطاری سلمہم الباری موجود تھے۔
اراکینِ شوریٰ
نے شرکا کی اخلاقی،شرعی اور تنظمی حوالے سے تربیت کرتے ہوئے انہیں تربیتی مدنی پھولوں سے
نوازا نیز دیگر مبلغین نے آئی ٹی پالیسیز ، ایڈمیشن و فیس پالیسیز اور ٹائم مینجمنٹ
سمیت مختلف موضوعات پر شفٹ ناظمین کی تربیت کی۔ نگران مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کے
سوالات کے جوابات دیتے ہوئے نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی
دیئے۔(رپوٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس
ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)