دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ صحرائے مدینہ زون کی  کابینہ تھانہ بولا خان میں کابینہ سطح کا مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں زون نگران اور کابینہ نگران سمیت مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے’’ عشقِ رسول ﷺ‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اورسرکار علیہ السلام کی سیرت کا ایک پہلو تبلیغِ دین کی اہمیت کےبارے میں بتاتےہوئے اسلامی بہنوں کو علاقائی دورےمیں حصہ لینےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیر ِاہتمام 22 اکتوبر 2021ء کو صحرائے مدینہ زون کابینہ تھانہ بولا خان کے ایک گھر میں محفل ِنعت کا انعقاد کیا گیاجس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’ آقا کریم ﷺ کا بچپن شریف‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرابیان کیا۔آخر میں دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے کاذہن دیا ۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 اکتوبر 2021ء کو صحرائے مدینہ زون کی نوری آباد کابینہ میں کابینہ سطح کا مدنی مشورہ لیبر کالونی کے مقام پرمنعقد ہوا جس میں کابینہ نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے نئے مقامات پرسنتوں بھرےاجتماع کاانعقاد کرنےاور ان میں تعداد بڑھانے کے طریقے بتائے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بہتر بنانے کےلئےبھی اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔