ٹنڈو
محمد خان میں کنزالمدارس بورڈ کے تحت
امتحان اور علماۓ کرام کا دورہ
گزشتہ
دنوں ٹنڈو محمد خان میں کنزالمدارس بورڈ
دعوت اسلامی کے تحت پہلا سالانہ امتحان منعقد کیا گیا جہاں امتحانی مرکز جامعۃ المدینہ میں معروف
عالم دین حضرت علامہ حافظ مخدوم علی رضا قادری محمودی امیر مرکزی جماعت اہلسنت
، علامہ پير محمد علی جان سرہندی ، ڈاکٹر محمد علی میمٹ ، حافظ ابرار علی عطاری قادری محمودی، حافظ اسدالله سمون قادری محمودی نے دورہ کیا ۔
جامعۃ
المدینہ کے ناظم علامہ عبدالرحمن عطاری مدنی ، نگران ڈویژن حیدرآباد
ذوالقرنین عطاری ، نگران ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان فضل احمد عطاری اور شعبہ رابطہ بالعلماء غلام حیدر عطاری نے ان
کا استقبال کیا ، کنزالمدارس بورڈ کا تعارف کرایا اور جامعۃ المدینہ میں طلبہ ٔکرام کا امتحان دیتے ہوئے مناظر دکھائے جس پر علامہ مخدوم علی رضا اور پیر محمد علی جان سرہندی نے دعوت اسلامی کے اس نیک
کام کو خوب سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ: فضل احمد عطاری رکن کابینہ
ٹنڈو محمد خان ، کانٹینٹ: مصطفی انیس )