21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ
اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سرجانی کابینہ کے ڈویژن خدا کی بستی میں اصلاح ِاعمال
اجتماع کاانعقادہوا جس میں شعبہ اصلاح اعمال کی کابینہ مشاورت سمیت 13 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’تہجد اور نوافل ‘‘کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تہجد کے فضائل بتائے اور پڑھنے
کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے تہجد اور دیگر نوافل ادا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں
کیں۔