ڈویژن بہاولپور کے  شہر چشتیاں ، ضلع بہاولنگر میں موجود سپیریئر کالج (Superior College)میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 23 ستمبر 2024ء کو ”میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 850 سے زائد اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت سے”میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس“ کا آغاز ہوا جس کے بعد ڈسٹرکٹ نگران محمد ناصر عطاری نے سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موجود پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو ہمارے پیارے نبی محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:مولانا اسامہ عطاری مدنی شعبہ تعلیم ڈسٹرکٹ بہاولنگر ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)