دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی سائٹ ایریا کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے ”پریشانیوں پر صبر اور صدقہ دینے کے فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مصیبت پر صبر کرنے اور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر کرنے کا ذہن دیا۔ بیان کے بعد صلوٰۃ الحاجات ادا کی گئی اوراجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔

آخر میں اوراد عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں کم و بیش 100 اسلامی بہنوں کو 230 تعویذات اور تقریباً 80 وظائف دئیے گئے۔