دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی کےعلاقے صدیق آباد میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ملک و بیرون ملک شارٹ کورسز کی نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

جس میں عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن نے ملک و بیرون ملک کی شارٹ کورسزکی نگران اسلامی بہنوں کو نکات برائے شارٹ کورسز کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس میں کراچی ریجن تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے براہ ِراست جبکہ دیگر ریجنزکی شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں نے ریجن تا کابینہ و اراکین عالمی مجلس مشاورت اور اوورسیز شارٹ کورسزکی پہلی سطح کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔