دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  حیدرآباد ریجن ڈیرہ اللہ یار زون سبّی کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ روحانی علاج کی ریجن مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں پر صبر کرنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

اس اجتماعِ پاک میں اسلامی بہنوں کو شعبہ روحانی علاج کے ذریعے 240 تعویذاتِ عطاریہ اور 340 اورادِ عطاریہ دئیے گئے۔