مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام شخصیات کے درمیان میں مختلف آن لائن کورسز کا
انعقاد
ملکی صورتحال میں تعلیمی اداروں اور دیگر
کاروباری مراکز میں تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے راہنمائی امت اور اشاعت علم دین
کے تحت کراچی ریجن میں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام شخصیات کے
درمیان میں آن لائن کورسز ’’ رمضان
کیسے گزاریں‘‘ کورس’’اپنی نماز درست کیجئے ‘‘ اور ’’موجودہ حالات
اور اگلا راستہ‘‘کورس کا
انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ80 شخصیات خواتین نے بذریعۂ انٹرنیٹ شرکت کی جن میں
ہائى لیول اسکول کى پرنسپل، ٹیچرز، میڈیکل
کی اسٹوڈنس اور لیڈی ڈاکٹرز شامل ہیں۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرے
بیانات کئے اور کورسز میں شریک شخصیات
خواتین کو وقت ضائع نہ کرنے اور اچھے کاموں میں صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع
پر شخصیات نے موجودہ حالات میں انفرادى طور پر غفلت، ناشکری، اللہ کی
نافرمانی کو چھوڑنے اور صبر، شکر اور خوف
خدا کو اپنانے نے کی نیتیں کىں۔