18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مجلس شارٹ کورسز کی پاکستان و بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ
اسکائپ اجلاس
Sun, 5 Apr , 2020
4 years ago
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یکم اپریل2020ء کو شارٹ کورسز کی مجلس بیرونِ ملک ذمہ داراسلامی بہن، پاکستان نگران اسلامی بہن اور شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن (پاکستان سطح)بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تعلیمی اداروں کی طالبات اور ان کی والدہ کو آن لائن شارٹ کورسز کروانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ اس اقدام کے لئے لوکل کال کے ذریعے شارٹ کورسز کی ترغیب دلا نے کا سلسلہ بھی ہوا اور ایسے علاقے جہاں نیٹ کی سہولت نہیں ہے وہاں لوکل کال کے ذریعے شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیا گیا۔