اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج  کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون میں ذمہ داراسلامی بہن کے گھر فیضان ِزکوة کورس کاانعقاد ہواجس میں اسٹوڈنٹس اورشخصیات سمیت 20ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو زکوۃ کے متعلق شرعی معلومات فراہم کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی معلومات فراہم کیں ۔ مبلغہ اسلامی بہن نے انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔