دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت  پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس شعبۂ تعلیم اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبۂ تعلیم کے مدنی کاموں کو مزید مضبوط کرنے اور تعلیمی اداروں میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات دئیے۔(رپورٹ، عبدالوہاب عطاری،نگران مجلس شعبۂ تعلیم)