دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام کراچی میں واقع عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تین دن کے تربیتی سیشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں پاکستان بھر کے آن لائن کےاساتذہ، ناظمین اور ذمہ داران شریک ہیں۔ 23فروری2020ء بروز اتوار کو ان اسلامی بھائیوں کے درمیان نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتو ں بھرا بیان کیا اور ان کی مختلف پہلوسے تربیت کرتے ہوئے نکات فراہم کئے۔