عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت  پچھلے دنوں راولپنڈی میٹروپولیٹن کے راجہ بازار ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کے درمیان شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مومنین کی صفات و انعامات “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شرکا اسلامی بہنوں کو فطرہ مہم میں بھرپور کوشش کر نے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔