پچھلے دنوں فیضان اسلامک اسکول کراچی شاہ ٹاؤن میں دسویں اور  پاکستان میں سنتالیسویں کیمپس کا افتتاح ہوا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران ،ٹاؤن نگران اور یوسی نگران بھی موجود تھے۔

افتتاح حاجی رضا مدنی نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں تلاوت کلام اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کراچی سٹی ذمہ دار نے فیضان اسکول کا مختصر تعارف پیش کیا اور پھر حاجی رضا مدنی نے تربیت اولاد پر بیان فرمایا اور اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ ایڈمیشن کروانے کا ذہن دیا۔

نوٹ:پاکستان بھر کے فیضان اسکول میں ایڈمیشن اوپن ہیں۔ ایڈمیشن کے لیے اپنے قریبی کیمپس پر رابطہ کیجیے۔