اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ایسٹ زون1 شاہ فیصل اورساوتھ زون 2کےبستوں پر تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں شاہ فیصل بستہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور بستہ کی بہتری کے لیے مدنی بہار وصول کرنے، ڈونیشن جمع کرنے، کارکردگی کو بہتر بنانے، وقت کی پابندی کا خیال رکھنے کا ذہن دیاجبکہ کراچی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے زون بن قاسم گھاروں اور ٹھٹہ کے بستوں کے لیے نئی جگہ کا جائزہ لیا۔