6 مئی 2026ء کو  دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی جامعۃالمدینہ (بوائز )فیضانِ مدینہ کراچی میں دورۃ الحدیث کے طلبۂ کرام کے درمیان ایک نشست منعقد کی گئی جس میں تخصص فی الدعوۃ کے طلبۂ کرام بھی شریک ہوئے ۔

تقریب میں موجود طلبۂ کرام کی رہنمائی کرتے ہوئے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے تبلیغ دین کی اہمیت، مبلغ کے کردار و گفتار اور نرمی و حسن اخلاق کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

رکنِ شوریٰ نے فرض علوم سے آگاہی کے لئے عوام الناس کے ذہن اور سوچ کے مطابق آسان و سہل انداز اپنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دین کی تعلیمات عام لوگوں تک مؤثر طریقے سے پہنچ سکے۔(رپورٹ:مولانا محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)