22 ستمبر 2022 بروز جمعرات سینئر سپرنٹنڈنٹ سعید میمن نے حیدرآباد میں قائم آن لائن قراٰن و سنت کی  تعلیم دینے والا دعوت اسلامی کا شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ کلاتھ مارکیٹ کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبوں کے متعلق بریفنگ دی جبکہ شفٹ ناظم مولانا جنید زم زم عطاری مدنی نے شخصیت کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف کروایا نیز اس شعبے کےذریعے دنیا بھر میں دینِ اسلام کی خدمت کے بارے میں بتاتے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کا مختصر تعارف پیش کیا۔

آخر میں سینئر سپرنٹنڈنٹ سعید میمن نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)