16 ذوالقعدۃ الحرام, 1447 ہجری
پاک پتن اور ساہیوال کے علمائے کرام کا کنزالمدارس کے تعلیمی نظام کاجائزہ
Sat, 2 May , 2026
2 days ago
22 اپریل 2026ء کو فیصل آباد شہر میں قائم دعوتِ
اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس میں پاک پتن اور ساہیوال سے جید و ممتاز
علمائے کرام کا دورہ ہوا جہاں علمائے کرام نے ادارے کے تعلیمی نظام، تدریسی معیار
اور دینی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
علماء کرام نے نظامِ تعلیم کو سراہتے ہوئے اپنے
تأثرات دیتے ہوئے طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا نیز اس
دوران انہوں نے مدارس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے اور دینی تعلیم کے فروغ کے
حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی۔
Dawateislami