شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام  08 فروری 2021ء بروز پیر فیصل آباد میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ میں رکن مجلس حافظ سلمان عطاری نےایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی نے عقل بڑھانے کے متعلق مدنی پھول بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی میں استقامت پر گفتگو کی نیز سابقہ مدنی مشورہ میں طے ہونے والے مدنی پھولوں کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افرائی کی اور انہیں تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)