راولپنڈی کے سٹلائٹ ٹاؤن میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 26 تھی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کفن دفن کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے شرکا اسلامی بہنوں کو سنت طریقے سے کفن دفن کا عملی طریقہ سکھایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے کفن دفن کا ٹیسٹ دینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں شرکا اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ اس اجتماعِ پاک سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور غلطیوں پر بھی نشاندہی ہوئی۔