پاکستان کے شہر لاہور میں واقع سمن آباد میں شعبہ مدرسۃا لمدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے معلمین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ضلع قصور کےذمہ دار صغیر عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا اور مارکیٹ و مسجد کے مدارس المدینہ کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے شرکا کو مدنی مذاکرہ دیکھنےاور جلد از جلد مکمل قراٰنِ پاک ختم کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:شعبہ مدرسۃا لمدینہ بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)