صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی مختلف دینی
کاموں میں شرکت
8 مارچ 2023ء بروز ہفتہ عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
شرکت کی۔
دورانِ اجتماع نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع
کروانے کی ترغیب دلائی اور اختتامی دعا کروائی۔
معلومات کے مطابق جن اسلامی بہن کے گھر پر ہفتہ وارسنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوااُن کی
بیٹی کے ختمِ قراٰن کے سلسلے میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا گیا جس میں
قراٰنِ پاک مکمل کرنے والی بچی نے ختمِ قراٰن کی دعا پڑھی جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعائے خیر کروائی۔
بعد اجتماع صاحبزادیِ
عطار سلمہا الغفار کی
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے
ہمراہ ایک اہلِ ثروت کے گھر آمد ہوئی جہاں انہوں نے اہلِ خانہ کو نیکی کی دعوت
دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا۔