اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  صدر کے علاقے خداداد کالونی میں کفن دفن اجتماع کاانعقاد ہواجس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا ،اسراف اور مستعمل پانی کے اہم مسائل سکھائے نیز 11 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دے کر غسل میت دینےکی اور 7 اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیز و تکفین کا مطالعہ کرنے کی نیت کی۔