عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی نگران، راولپنڈی ڈویژن نگران، میٹروپولیٹن نگران اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے ذمہ داران کو وقت پر کارکردگی دینے اور سالانہ ڈونیشن کے لئے بھرپور انداز میں کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔