دعوتِ اسلامی کےتحت  صوبۂ پنجاب کے ملتان ڈویژن میں دینی کام کرنے والی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبۂ پنجاب، نگرانِ ملتان ڈویژن، ضلع اور ملتان میٹروپولیٹن کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے اُن سےدعوتِ اسلامی کےسالانہ ڈونیشن کا جائزہ لیا نیز سابقہ سال ہونے والے ڈونیشن کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے فطرہ مہم میں بھرپور کوشش کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف کو جلد از جلدمکمل کرنے کے حوالے سےاسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں ترقی اور شعبہ جات کے اخراجات کو مکمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔