اصلاحِ معاشرہ کا درد رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت    23 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں پاکستان سطح کی نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز ذمہ دار اور دیگر تنظیمی پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نیو سوسائٹیز میں مختلف شعبہ جات کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے نظام کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کا کہنا تھا کہ نیو سوسائٹیز میں شعبہ جات کے دینی کاموں کو اہل اور باصلاحیت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ذریعے بڑھایا جائے ۔