دعوتِ  اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ اور شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ریجن سطح پر ”رفیق الحرمین کورس“ کروایا گیا ۔ ابھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ یہ کورسز لاک ڈاؤن کے بعد مسلسل جاری ہے اور یہ چھٹا کورس ہے جو مکمل ہوا ۔

اس کورس میں ریجن کی مختلف زون حافظ آباد،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان،لاہور شمالی سے تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس مکمل ہونے پر سب کے ٹیسٹ لئے گئے، لاہور زون کی اسلامی بہنوں نے حاجی کیمپ جاکر حاجیوں کی تربیت کے لئے نام پیش کئے جبکہ دوسرے زون جہاں پر حاجی کیمپ نہیں ہے انہوں نے اپنے علاقوں میں حج اور عمرے پر جانے والی اسلامی بہنوں کو حج اور عمرہ کورس کروانے کی نیتیں کیں ۔