دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 جنوری 2021ء جھنگ زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں  زون اور کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں علاقائی دورہ کے نئے نکات اور کارکردگی فارم پر کلام ہوا۔ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ،مدنی قافلہ، محفل نعت کےشعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا گیا۔ شیڈول، ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول لینے اور چیک کرنے کا ذہن دیا۔ ذمہ داران کے سوالات کا جواب دیا گیا۔