پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر ِ اہتمام راولپنڈی شہر کے رہائشی ذیلی حلقے کی اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ ٹیلیفون ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے”ماں اور تربیت اولاد “ کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔