اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی کابینہ رنچھوڑ لائن اور کھارادر میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جن میں ڈویژن تا علاقہ ذیلی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ کارکردگی کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ جائزہ لینے اورہر ماہ اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کاذہن دیااور عاملات نیک اعمال میں اضافہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔