لاہور کے علاقے رحمٰن سٹی میں آن لائن کلاسز کا آغاز

تفصیل:

دعوت اسلامی جہاں مختلف ذرائع کے ذریعے دنیا بھر میں دینِ اسلام کی خدمات سر انجام دے رہی ہے وہی جدید دور کے تقاضے کے مطابق ڈیجیٹل طرز پر بھی تبلیغ واشاعتِ دین کا کام کررہی ہے۔ اسی سلسلے میں دعوت اسلامی دنیا بھر میں آن لائن کلاسز کا آغاز کرچکی ہے جس کے ذریعے دنیا بھر میں طلبۂ کرام علمِ دین کی روشنی سے فیض یاب ہورہے ہیں۔

اسی مقصد کے تحت لاہور کے علاقے رحمٰن سٹی فیضانِ مکہ مدینہ میں آن لائن مدرسۃ المدینہ قائم ہے جس کی باقاعدہ آن لائن کلاسز کا آغاز ہوچکا ہے جس میں اساتذۂ کرام طلبہ کو بذریعہ انٹرنیٹ تعلیم دین دے رہے ہیں۔