دعوت ِاسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ کے علاقہ سبزل روڈ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے کفن کاٹنے، بچھانے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے غسل میت کا تفصیلی طریقہ سمجھایا نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔