دعوتِ اسلامی کےشعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے سابقہ دینی کام کا فالو اپ لیا اور شعبے میں مزید نکھار لانے کے لئے تربیتی مدنی پھول بتائے۔ اس دوران گھریلوں صدقہ بکس کے آرڈر اور گفٹ بکس کے حوالے سے کلام کیانیز ڈونیشن بکس کے رجسٹریشن کے تعلق سے بھی مدنی پھول دیئے ۔اس کےعلاوہ ماتحت اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لینے، صدقہ باکسز کی تعدادبڑھانے اور مزید آرڈرز دینے کاہدف دیا۔