دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں قصور زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اور کابینہ سطح کی تمام شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اور زون مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے شعبے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے جبکہ زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو اپنے ماہانہ جدول پر عمل کرنے اور اسے وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

*اسی طرح قصور زون میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےتحت مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےشعبہ میں بہتری کےحوالے سے مدنی پھول دیئےاور اور تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ترغیب دلاتے ہوئے اہداف دیئے۔