٭دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت  گلشن اقبال ڈویژن کراچی میں ماہانہ دینی حلقےکاانعقادہواجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو ماہ صفر المظفر و ربیع النور شریف میں ہونےوالےاجتماعات میں تقسیم رسائل کی ترغیب دلائی ۔

٭دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی ریجن فیضانِ مدینہ کابینہ میں 5 دن پر مشتمل کورس بنام ’’تفسیر سورۂ ملک‘‘منعقد ہواجس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ ملک کا ترجمہ و تفسیر بتائی نیز پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔

٭دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے اسلام آباد ریجن کی شعبہ شارٹ کورسز کی زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں کورسز کےحوالےسے بات چیت ہوئی ۔اسلامی بہنوں کو ماتحت کامدنی مشورہ کرنے کی ترغیب دلا کر ہفتہ وار رسالےکا مطالعہ کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔