21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پشاورکابینہ
تین مختلف مقامات پر تین روزہ ”فیضانِ
زکوٰۃ “ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم
و بیش46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے
اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن
و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا
اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت
وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع ملا نیز اسلامی بہنوں نے اگلے مہینے ہونے والے ”رمضان
کیسے گزاریں“ کورس کرنے اورکروانےکی نیتیں کیں۔