دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی کے علاقے پیر کالونی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلا می بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں ۔

٭بعدازاں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن پیر کالونی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں’’ شہدائے اُحد کی قربانیاں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔