دعوت اسلامی کے تحت 25 مئی 2022ء  کو علاقہ پی آئی بی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفراد ی کوشش کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے مدنی پھول پیش کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اجتماع پاک میں شرکت کی نیتیں پیش کیں ۔

٭ دوسری جانب 25 مئی 2022ء کوعلاقہ فیضانِ مدینہ کے اطراف میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی خواتین نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دعا کروائی ۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے دینی کام کے حوالے سے انفرادی کوشش کی ۔