دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  18 مئی 2022ء کو کراچی کے علاقے پی آئی بی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کیا اور دعا کروائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات و انفرادی کوشش کی ۔

٭اس کے علاوہ نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے علاقے پی آئی بی میں اجتماع سے پہلے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کراسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے مدنی پھول پیش کئے اور اجتماع میں شرکت کی نیتیں کروائیں ۔