دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے پیر کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 

شعبہ کفن دفن کی ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ بتایا ،کفن کاٹنے، بچھانے نیز مستعمل پانی کے مسائل بتاتے ہوئے پانی کے اسراف سے بچنے کا ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں کو شعبہ کفن دفن کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔