19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام25
مارچ 2020ء کوفیصل آباد ریجن پاکپتن زون کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون تا کابینہ مالیات ذمہ داراسلامی
بہنوں سمیت فیصل آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔ پاکستان سطح کی مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمجلس مالیات کے نکات کا مطالعہ کرنے کے حوالے
سے ذہن دیا نیز چندہ کرنی شرعی اور تنظیمی احتیاطوں کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔