21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے
تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی پاکپتن
کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں زون
تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
شارٹ کورسز کی رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن
نے کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں
کوشعبے میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی
پھول سمجھائے نیز کارکردگی فارم فِل کرنےاور کارکردگی جدول وقت پر دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔