دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں لاہو ریجن کی شیخوپورہ زون ، حافظ آباد زون ، نارووال زون ، ہزارہ زون ، ڈیرہ اسماعیل خان زون ،گلگت بلتستان زون اور پشاور زون و کابینات کابذریعہ اسکائپ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں لاہو ریجن کی زون و کابینات نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں بہتری کے حوالے سے اسلامی بہنوں کومدنی پھول دیئے اور ڈونیشن جمع کرنے اور شخصیات اجتماعات کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔