اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 16 جولائی 2020کو پاکستان کے 4مقامات پر کفن دفن کے تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں لودھراں،  ملتان، کھاریاں، مظفر آباد کی کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔ کراچی ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا۔ شریک اسلامی بہنوں کوکفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی۔