دعوتِ اسلامی  کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تمام ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت ہونے والے کورسز میں داخلے لے کرتجوید سیکھنے اور قراٰن پاک درست طریقے سے پڑھنے کا ذہن دیا نیز کابینہ تا ریجن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے انہیں شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔