اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام23مارچ 2020ء سے پاکستان کے شہروں(حیدرآباد،ملتان،فیصل اباد، پاکپتن، گجرات، راولپنڈی) کےدارالسنہ للبنات میں ”فیضان نماز کورس“ کا آغاز کیا جائے گا جس میں تمام اسلامی بہنیں شرکت کر سکتی ہیں۔ اس کورس میں تجوید، فقہ،نماز سے متعلق بہار شریعت سے مسائل،شجرۂ عطاریہ اورمتفرق مدنی کام سکھائیں جائیں گے۔کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنی علاقہ نگران اسلامی بہن سے یا دئیے گئے ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔