23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 4جولائی2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں مدنی مشوره ہواجس
میں کابینہ تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کےسابقہ دینی کاموں کاجائزہ لیتے
ہوئے انہیں دینی کام کرنےکےحوالےسے مدنی پھول دیئےاوراپنے علاقوں میں ہونےوالے
دینی کاموں کومضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز تقرریوں کا جائزہ لیا اور کابینہ، ڈویژن و علاقہ سطح پر تقرری مکمل
کرنے کے اہداف دیئے جبکہ نیو مقرر ہونے والی ذمہ دراسلامی بہنوں کی تربیت
بھی کی۔ آخر میں زون نگران اسلامی بہن نے ڈویژن نگران اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو
تحائف بھی دیئے۔