دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن قذافی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں ڈویژن نگران اور مشاورت سمیت55 دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ نرمی‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکےحوالےسےمدنی پھول دیئے نیز ربیع الاول میں ہونےوالےمحافلِ نعت میں شرکت کرنےکاذہن دیا اور شرعی پردہ کرنےکےحوالےسےترغیب دلائی ۔

٭کراچی ریجن کوئٹہ زون میں زون سطح پر مدنی مشورےکاانعقاد

دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 7 اکتوبر 2021 ءکراچی ریجن کوئٹہ زون میں زون نگران اسلامی بہن نے زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے’’ سستی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا ،سستی کے نقصانات بتاکر اسلامی بہنوں کو اس سے بچنے کی ترغیب دلائی نیز شعبےکےدینی کام کو مضبوط کرنے کا ذہن دیااور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی اجتماع پاک و مدنی مذاکرہ کارکردگی سافٹ وئیر میں سو فیصد انٹر کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔